ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایکشن میں یوپی پولیس، 15گھنٹوں میں تین انکاؤنٹر، 4افرادگرفتار

ایکشن میں یوپی پولیس، 15گھنٹوں میں تین انکاؤنٹر، 4افرادگرفتار

Sun, 04 Feb 2018 20:18:42    S.O. News Service

سیتاپور ؍سہارنپور ؍متھرا،04؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں مسلسل انکاؤنٹرجاری ہے یوپی پولیس اور اے ٹی ایس کی مشترکہ ٹیم کے 48 گھنٹوں میں 15 انکاؤنٹر کے بعد سنیچر کی رات ایک بار پھر پولیس نے بدمعاشوں پر نکیل کستے ہوئے 15 گھنٹوں میں تین انکاؤنٹر کو انجام دیا۔سیتاپور، سہارنپور اور متھرا میں پولیس نے تصادم میں چار بدمعاشوں کو دبوچ لیا۔مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے اور تین بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب رہے۔غور طلب ہے کہ یوپی میں پولیس نے دو دن میں کئے گئے انکاؤنٹر میں ایک بدماش کو مار گرایا تھا جبکہ 25مطلوب مجرم پکڑے تھے۔یوپی پولیس نے مظفر نگر، گورکھپور، بلند شہر، شاملی، ہاپوڑ، میرٹھ، سہارنپور، باغپت، کانپور اور لکھنؤ میں انکاؤنٹر کیا تھا۔ان بدمعاشوں کے پاس سے بڑی مقدار میں کیش، زیورات اور بہت کاریں برآمد ہوئیں۔اس کے بعد سنیچر کی رات تین انکاؤنٹر کر ایک بار پھر پولیس نے سرگرمی دکھائی۔سیتاپور میں پٹرولنگ پر نکلیں یوپی پولیس کی مشترکہ ٹیم پر موٹرسائیکل سوار تین بدمعاشوں نے پولیس پر گولیاں چلانی شروع کر دیں۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک بدماش زخمی ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔پکڑے گئے بدمعاش نام روہت سنگھ ہے اور اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔اس کا ایک گرام پردھان کے قتل کرنے کے الزام میں پولیس کی مطلوبہ لسٹ میں تھا۔اس کے اوپر 10,000 روپے کا انعام تھا۔اس کے فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔واقعہ میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔سہارنپور میں پولیس کی چیکنگ کے دوران دو لوگوں نے بچ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس نے موٹرسائیکل سوار دونوں لوگوں کا پیچھا کیا۔کچھ دور تک پیچھا کرنے کے بعد پولیس اور موٹرسائیکل سواروں میں تصادم شروع ہو گیا۔تصادم میں ایک بدمعاش اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔رپورٹیں کے مطابق متھرا کے جنگلوں میں پولیس سے بچ کر مفرور دو بدمعاشوں اور پولیس کے درمیان تصادم شروع ہوگیاتصادم میں ایک بدماش زخمی ہو گیا۔اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس واقعہ میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔


Share: